- خانقاہ ودارالعلوم حسنیہ مرکزی دار القرات میں طالبان علومِ نبویﷺ کو علومِ ظاہری کےساتھ ساتھ علومِ باطنی اوراسلامی تہذیب وتمدن کے نور سے منور ومعطر کیا جاتاہے۔یہاں طلبہ کو زندگی گزارنے کا مفہوم اور معاشرے میں ایک کامیاب شہری بننے کے اسرار ورموز بھی سکھاے جاتےہیں۔ اس سلسلہ میں منتظمین دارالعلوم ھذا نے طلباءکو اسلامی اخلاق وآداب سے آراستہ وپیراستہ کرنے کےلیے باقاعدہ اصول وضوابط مرتب کیے ہیں۔ جن پر طلباء کو عمل کرنا لازم و ضروری ہے۔خلاف ورزی کی صورت میں تادیبی کارروائی کی جاتی ہے۔
(۱) نماز فجر سے ایک گھنٹہ قبل طلباء کو بیدار کیا جاتا ہے تاکہ حوایج ضروریہ سے فارغ ہو کر شریکِ جماعت ہوں۔
(۲)اذان سنتے ہی سب کچھ بالائے طاق رکھ کر مسجد میں پہنچنا ضروری ہے۔
(۳) بعد نماز فجر کم از کم ۱۵منٹ طلباء کو تلاوتِ قرآن لازم و ضروری ہے
(۴) سنن و نوافل کی پابندی ضروری ہے
(۵) ترانہ دارالعلوم میں بلاناغہ سارے طلباء کی شرکت ضروری ہے